2 فروری 2014 - 20:30
دہشت گرد گروہوں کے درمیان اختلافات میں مزید شدت

القاعدہ دہشت گرد تنظیم کی اعلی کمان نے اعلان کیا ہے کہ القاعدہ کا عراق اور شام میں حکومت اسلامی قائم کرنے والے داعش گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور القاعدہ تنظیم ، داعش کی کارروائیوں کی ذمہ دار نہیں ہے۔

ابنا: القاعدہ دہشت گرد تنظیم کی اعلی کمان نے اعلان کیا ہے کہ القاعدہ کا عراق اور شام میں حکومت اسلامی قائم کرنے والے داعش گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور القاعدہ تنظیم ،  داعش کی کارروائیوں کی ذمہ دار نہیں ہے۔ القاعدہ کی طرف سے نام نہاد جہادی سائٹوں پر کئے جانے والے اعلان کے مطابق اس کا کہنا ہے کہ القاعدہ کا داعش دہشت گرد تنظیم سے  کوئی رابطہ اور تعلق نہیں ہے اور نہ ہی یہ گروہ القاعدہ کے گروہوں میں شامل ہے۔ واضخ رہے کہ شام میں داعش، جبہہ النصرہ اور جبہہ اسلامی دہشت گرد تنظیمیں جنگي غنائم پر لڑ رہی ہیں اورسلفی وہابی  دہشت گرد تنظیموں میں اختلافات اتنے شدید ہوگئے ہیں کہ اب وہ ایکدوسرے کی تکفیر کررہی ہیں لیکن ایک بات ان میں مشترک ہے اور وہ یہ ہے کہ تمام دہشت گرد تنظیمیں سلفی وہابی تکفیری نظریہ سے تعلق رکھتی ہیں جنھیں سعودی عرب سے مالی اور افرادی قوت مل رہی ہےاور ان دہشت گرد تنظیموں کا اسلام ناب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

.......

/169